میلادالنبیﷺ کیسے منایا جاتا ہے؟

-1

یوں تو سارا سال حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تذکارِ جمیل کی محفلیں منعقد ہوتی رہتی ہیں لیکن جونہی ماہِ ربیع الاول کی آمد ہوتی ہے مسرتوں اور خوشیوں کا ایک سیلِ رواں شہر شہر، قریہ قریہ امڈ آتا ہے اور اہلِ ایمان وارفتگی کے عالم میں محافلِ میلاد اور جلسہ و جلوس کی صورت میں اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی قلبی محبت و عقیدت کا اِظہار کرتے ہیں۔ یہ سلسلہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تھمتا نہیں بلکہ ایک دیدنی جوش و خروش کا رنگ اِختیار کر لیتا ہے۔ اس موقع پر مجالس و محافلِ میلاد کا خصوصی اہتمام ہوتاہے اور گھر گھر چراغاں کیا جاتا ہے۔ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی اور احترام میں بپا کی جانے والی محافل میں عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ترانے الاپے جاتے ہیں، قرآن مجید کی تلاوت ہوتی ہے اور نعت گو شاعر، نعت خواں اور خطباء حضرات تحریر و تقریر اور نعت و بیان کے ذریعے حضور رحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور اپنے اپنے گلہائے عقیدت پیش کرتے ہیں۔ الغرض ہر کوئی اپنی بساط کے مطابق نظم و نثر کے پیرائے میں تخلیق و ولادت اور عظمت و شانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں رطب اللسان ہوتا ہے۔

میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر خوشی و مسرت کا اِظہار کس کس طریقے سے کیا جاتا ہے؟ جشنِ مسرت مناتے وقت غلامانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معمولات کیا ہوتے ہیں؟ وہ کون کون سے اَفعا ل و اَعمال سر انجام دیتے ہیں؟ بہ اَلفاظِ دیگر میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اَجزائے تشکیلی کون سے ہیں؟ زیرِ نظر باب میں ہم اسی حوالہ سے بحث کریں گے اور بنیادی اَجزائے تشکیلی یا عناصرِ ترکیبی قرآن وسنت کی روشنی میں بیان کریں گے اور ان کا تحقیقی جائزہ پیش کریں گے کیوں کہ کسی بھی عمل کی حلت و حرمت اور اُس پر اَجر و ثواب یا عذاب و عتاب کا اندازہ اس اَمر سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اِس عمل کے اَجزاء کون کون سے ہیں۔

میلادالنبیﷺ کے اَجزائے تشکیلی

یہاں پر میلادالنبی ﷺ کے اُن اَجزائے تشکیلی کا ذکر کریں گے جن پر میلاد منانے والے امت مسلمہ کے بیشتر علماء و مشائخ کا اتفاق ہے

(فہرست اَجزائے تشکیلی)

مجالس و اجتماعات کا اہتمام1.1
تلاوت ِ قرآن پاک1.2
علماء کا بیان1.3
مدحت ونعت ِ رسولﷺ1.4
ذکر اللہ ، صلاۃوسلام اور قیام1.5
دعائے خیر1.6
اطعام الطعام – (کھانا کھلانا)1.7
اہتمام چراغاں و سجاوٹ1.8
یومِ عید کی طرح منانا1.9
صدقات وخیرات1.10
جسمانی طہارت اور خوشبو کا استعمال1.11
جلوسِ میلاد1.12

Scroll to Top